استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے ٹریفک حادثے میں سابق صوبائی وزیر پنجاب شوکت علی لالیکا اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شوکت علی لالیکا اور ان کی شریک حیات کی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ (شوکت علی لالیکا) بہت ہی اچھے دوست اور نفیس انسان تھے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت دے۔
واضح رہے کہ شوکت لالیکا کی گاڑی کو اسلام آباد جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ سابق صوبائی وزیر کو زخمی حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ میاں شوکت لالیکا بہاولنگر سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد ازاں صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر بھی رہے۔