ایرانی صدرکی آمدکےموقع پر لاہور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
سی ٹی او لاہورکاکہنا ہےکہ ایرانی صدرکی آمدپرمخصوص روڈ ٹریفک کےلیےبند رہیں گے،لاہوررنگ روڈدوپہر تین بجےتک بند رہے گا۔
سی ٹی او لاہور نے شہریوں کومال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ پر غیر ضروری سفرنہ کی ہدایت کی ہے،اقبال پارک، لاری اڈہ، لوئرمال پربھی غیرضروری سفر سےگریزکریں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی درخواست کی ہے۔