پاک فوج کے سپہ سالارجنرل عاصم منیر نے غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت سے کارروائیاں جانے رکھنے کا عزم کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےلاہورکادورہ کیا۔آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرلاہورنےان کااستقبال کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
بیان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں جنرل عاصم منیرکومجموعی سکیورٹی صورتحال، اقلیتوں کےتحفظ کیلئےاقدامات ،کچےمیں آپریشنز کی پیشرفت پربھی بریفنگ دی گئی اور بجلی وگیس چوری،ذخیرہ اندوزی اورکرنسی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات سےآگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ ایس آئی ایف سی اورگرین پنجاب کےاقدامات پر پیشرفت سےبھی آگاہ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ ملکی ترقی اوراستحکام کیلئےآپسی تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف
بیان کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا نےکہا کہ ریاستی ادارے،سرکاری محکمے اورعوام صوبےکی ترقی وخوشحالی کیلئےمتحد ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف نےتمام متعلقہ محکموں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رہیں گی،اوران کارروائیوں کامقصدملک کو ہونےوالےمعاشی نقصان سےنجات دلاناہے۔