نو مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات کے حوالے سے پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ہے ۔
پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم کے ممبران نے جیل میں عمران خان سے تفتیش کے دوران ان سے مختلف سوالات کیئے۔ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا عمل تقریباً تیس منٹ تک جاری رہا۔تفتیش کے بعد پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔پولیس جے آئی ٹی میں ایس پی طارق ملک اور ڈی ایس پی عاطف خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔ بانی پی ٹی آئی پر نو مئی واقعات کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔