فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،تاہم متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر رکھی ہے،جس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں 15 روز توسیع کی سہولت دی جا سکتی ہے۔
حکام ایف بی آر کے مطابق اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں اور30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔