دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔
دبئی میں منعقدہ مقابلوں میں پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے انڈیا کے پوون گپتا کو ابتدا ہی میں ناک آؤٹ کردیا جبکہ دوسری فائٹ میں فیضان خان کو بھارتی حریف سے شکست ہوٸی۔
فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند اور انڈیا کے رانا سنگھ میدان ایرینا میں اترے۔
شاہ زیب نے فائٹ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ پر پے درپے وار کئے جس کے بعد وہ کافی دیر اٹھ نہ سکے یوں انڈین فائٹر شاہ زیب کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار پائے۔
پاکستانی کپتان شاہ زیب نے جیت کے بعد پاکستان اور بھارت کا جھنڈا لہرایا اور کہا کہ یہ لڑاٸی امن کے لیے ہے، ہم دونوں ملک ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔