سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے سے متعلق مختلف الیکٹرک سپلائی کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس 2 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام کو بجلی کے بھاری بل ادا کرنے پڑتے ہیں۔