انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نےنومئی واقعات پر درج بارہ مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے سانحہ نومئی کےبارہ مقدمات میں سابق وفاقی وزیراطلاعات کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
فوادچوہدری کی ضمانت ذاتی مچلکوں کےعوض 30اپریل تک منظورکی گئی ہے۔ضمانت ملنے کے بعد فواد چودھری عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔