تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.44 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔