انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.44 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ڈالر 279.66 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔