پی ٹی آئی رہنماؤں نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ جین میریٹ کہتی ہیں تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں۔
برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں عمر ایوب، رؤف حسن اور حامد خان شامل تھے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔
جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں۔ خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کیا جائے۔
ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔