اسلام آباد کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس نے لڑکی کے چچا کی مدیت میں ابتدائی رپورٹ در ج کر لی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ بیس سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تاہم پولیس نے لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیاہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کر لی ہے اور مزید تحقیقات کے بعد کوئی حتمی نتیجہ قائم کیا جا سکے گا۔