ملکی معیشت کی بحالی کے لیےحکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آٹا،چینی،کھاد اورتیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کےباعث عوام کو بدترین حالات کاسامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اورمستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔
7 تا 14 اپریل کےدوران ملک بھرسے 1.18میٹرک ٹن چینی،1851 سگریٹ کے سٹاکس، 17 کپڑے کےتھان اور 0.014 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا،متعلقہ اداروں نے کراچی سے315 اورکوئٹہ سے 1536 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے،پشاور سے 0.41 میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے 0.77 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
کراچی سے 17 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھرسے3036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 34029 میٹرک ٹن چینی، 229867سگریٹ کے سٹاکس، 245068 کپڑے کے تھان اور 4.897 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیےاسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔