سعودی وزیر خزانہ محمدالجدان نے پاکستان کی معاشی ترقی میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے ملاقات کی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا گیا اور دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔