وزارت خزانہ نے گزشتہ شب اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیئے گئے اضافے پر عوام کیلئے وضاحت جاری کر دی ہے ۔
ترجمان وزارت خزانہ کے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گذشتہ پندرہ روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول 3.82ڈالر فی بیرل ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بن رہی ہے امید ہے مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا ۔ ترجمان کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول فی لیٹر 4.53 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 8.14 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار عالمی مارکیٹ میں ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر ہے۔