ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی خالصتان تحریک کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے۔سکھ برادری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
عالمی سطح پر سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف بیان سکھوں کی مضبوط آواز بن کر سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں سکھ مظاہرین نے نریندر مودی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔