عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک دن کی کمی کے بعد آج دوبارہ اضافے کا رجحان ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 77 سینٹ اضافے کے ساتھ 97.32 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.60 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی منڈی کے دونوں بڑے کھلاڑی سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ چینی ریفائنریوں کی جانب سے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔