اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی نجی ہسپتال سے طبی معائنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر کل سماعت کریں گے ، رجسٹرار نے اعتراضات کے ساتھ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی ۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے خوراک میں مبینہ زہر دیئے جانے کا الزام عائد کیا تھا ۔