فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 کی بجائے 22 اپریل کر دی گئی ہے۔
چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے اس حوالے سے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو خط لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔