پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اوپنر ناصر جمشید نے بالا آخر 7 بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔
سابق کرکٹر ناصر جمشید پر پاکستان سپر لیگ اور بنگلہ دیش پریئمیر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے بعد 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ انہیں برطانیہ میں 17ماہ کی قید بھی بھگتنا پڑی تھی۔
عیدالفطر کے موقع پر سابق کرکٹر نے اپنے بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔
تصاویر کے ساتھ ناصر جمشید نے ایک نوٹ تحریر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے ساتھ جو کیا اس پر خود کو کبھی معاف نہیں کر پاؤں گا اور میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔
اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ میں اپنا ٹیلنٹ اسے منتقل کرنے کی کوشش کروں گا۔