اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا مجوزہ تبادلے پر غور کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس بابر ستار،جسٹس ثمن رفعت،جسٹس خادم سومرو اور جسٹس ارباب طاہر کے نام تبادلے کیلئے زیر غور آئیں گے۔
جوڈیشل کمیشن کا یہ اجلاس اکثریتی ارکان کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس طلبی کی ابتدائی درخواست چیف جسٹس نے ججز تبادلوں سے عدم اتفاق کرتے ہوئے مسترد کردی تھی جبکہ کمیشن کے اکثریتی ارکان نے اجلاس طلب کرنے کی حمایت کی تھی۔






















