وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کے ملزم کول ٹامس ایلن کو عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم پر صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔
امریکی میڈیا کےمطابق جرم ثابت ہونےپراسے عمرقید کا سامنا کرناپڑسکتا ہے،اٹارنی جنرل نےصحافیوں سے گفتگو میں کہاحملہ آورصدرٹرمپ کو غدارسمجھتا تھا،اپنے رشتہ داروں کوبھیجی گئی ای میل میں نازیبا الفاظ بھی استعمال کیےگئے۔
ملزم بارہ گیج کی شاٹ گن اورتین چاقو لےکر واشنگٹن آیا تھا،تحقیقات آگے بڑھنے پر انکے خلاف مزیدالزامات بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔





















