پنجاب حکومت نے بیساکھی تہوار کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیساکھی تہوار پر اپنےپیغام میں کہاکہ بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے،درانتی سےگندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کا آغازہوتا ہےتوخوشیاں ہرسوپھیل جاتی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نےمزیدکہا کہ بیساکھی خوشیوں سےمہکتا تہوارہے،سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،پنجاب میں بیساکھی منانے کےلئے آنے والے سکھ بہن ،بھائیوں کوجی آیاں نوں ،پہلےپاکستانی پھرٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے، میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شریک ہے۔