ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ارب پتی کی ملکیت بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بحری جہاز پر اترے اور کنٹرول سنبھال لیا۔ کارگو جہاز کو ایرانی حدود میں منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران پکڑے گئے اسرائیلی بحری جہاز کو فوری طور پر چھوڑے،جہاز کو قبضے میں لینے کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔