سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک اور 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن میں 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے،سلیم عرف ربانی دہشت گردی کی متعددکارروائیوں اورشہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا،دہشت گردوں کے سرغنہ سلیم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کےدوران پاک فوج کےدوبہادرجوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید شامل ہیں۔
36 سالہ مدثرمحمود کا تعلق راولپنڈی اور 27 سالہ حسیب جاوید ضلع پونچھ آزاد کشمیرسے ہے،علاقےسےدیگر دہشت گردوں کا خاتمہ کرنےکیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،بہادرسپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدمضبوط کرتی ہیں۔