آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے حملہ کردیا، پولیس کی جانب سے آپریشن مکمل کرلیا گیا ،جس میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کےمطابق حملہ آور نے شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ بھی کی اور چاقو کے ساتھ شاپنگ سینٹرمیں بھاگناشروع کیا، آسٹریلوی پولیس کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی آپریشن شروع کیا گیا۔
پولیس کےمطابق حملہ آور نے چار افراد پرحملہ کرکے انہیں قتل کیا، شاپنگ سینٹر سے لوگوں کا انخلاکروا لیا گیا،شہریوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ شاپنگ سینٹر اور قریبی علاقوں سے دوررہیں۔