آئی ایس پی آر نے بہاولنگر واقعہ پر باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ریاستی اداروں میں تقسیم پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جارہاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ، پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا ، ریاستی اداروں میں تقسیم پیداکرنےکیلئےسوشل میڈیا پرپروپیگنڈا کیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی ،اختیارات کےغلط استعمال اورواقعےکےحقائق کاپتہ لگایاجائےگا،سیکیورٹی ادارے اور پولیس ملکر معاملے کی انکوائری کریں گے۔