متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی خصوصی مبارکباد صرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو دینا پسند کروں گا، دو بیگمات کے درمیان وقت ایسے گزرتا ہے جیسے پی پی اور ن لیگ کے درمیان ایم کیو ایم گزارا کرتی ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر سماء سے خصوصی گفتگو کرے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا جب تک عیدی ملتی تھی، عید اچھی لگتی تھی، اب عیدی دینا پڑتی ہے تو بھلا وہ مزا کہاں ہے۔
دو بیویوں کے ساتھ عید منانے سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وقت ایسے ہی گزرتا ہے جیسے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ایم کیو ایم گزارا کرتی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خاص طور پر عید مبارک صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہنا چاہوں گا، علی امین گنڈا پور نے ہیئر ڈریسرز کا بہت نقصان کیا، کچھ تو خیال کریں۔
انہوں نے پیغام دیا کہ عید پر غریبوں اور غزہ سے کشمیر تک کے مظلومین کو یاد رکھیں۔