علی پور کے علاقے مڈ وال میں غربت سے پریشان شہری نے اپنے 7 بچوں اور بیوی کوڈنڈوں سے مار مار کر سے قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر نامی صفاک شخص نے اپنے سات بچوں اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سےفرار ہو گیا تاہم پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے ، سجاد کھوکھر گزر بسر کیلئے درزیوں کا کام کرتا تھا ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 7 سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم سجاد کھوکھر کا کسی بات پر بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ شدید تعیش میں آ گیا، ملزم نے غصے میں بے قابو ہوتے ہوئے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا ہے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔