کویتی وزیراعظم شیخ محمد مصباح السالم الصباح نے شہبازشریف کو ٹیلیفون کرتے ہوئے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے ، رابطے کے دوران وزیراعظم پاکستان نے ہم منصب کو پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کو مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا ، کویت کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔کویت کے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کی خواہش کا اظہار کیا ۔
شيخ محمد صباح السالم الصباح نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔دونوں رہنماؤں کی ترقی ،خوشحالی اور فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خاتمے کیلئے دعا کی ۔