راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر ویڈیوز بنانے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنوں کو رہا کردیا۔
عیدالفطر کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ویڈیوز بنائی گئی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
تاہم، معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کی جانب سے تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔
کارکنان کو گرفتار کر کے اڈیالہ چوکی منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں رہا کیا گیا ہے۔