ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کچھ مسلم ممالک اسرائیل کی مدد کررہے ہیں، اسرائیل کے ساتھ شراکت داری ان ممالک کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک قدم اٹھائیں انہیں عوام میں مقبولیت ملے گی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے تمام مسلم حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو "کم از کم عارضی طور پر" توڑ دیں۔