بانی تحریک انصاف عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ، اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک ایک جانب سے بند کر دی گئی ، عید کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی ۔
ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد بشریٰ بی بی واپس بنی گالا سب جیل روانہ ہوگئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے ، ، مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیما بیہ طاہر کر رہی تھیں ، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے کی جانب جانے سے روک دیا، پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کردی گئی،جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔