چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پرمظلوم فلسطینیوں کوضروریادرکھناچاہیے،مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانےدینی،ملک دشمن ہمارےبہادرجوانوں پرحملےکررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ دہشتگردکارروائیوں کی مذمت کرتےہیں،بانی پی ٹی آئی کامعاملہ عدالت میں ہے،سیاستدان ایک ہوکرقوم کی حالت بدلیں،تمام سیاستدان مل کرغریب عوام کوریلیف فراہم کریں،کوشش ہےکہ وہ اقدامات کریں جوقوم کےمفادمیں ہوں ۔ ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی وفدکل میرےدفترآیااورمجھ سےملاقات کی تھی،وفدنےسینیٹ میں اپوزیشن اورپارلیمانی لیڈرکامطالبہ کیا،میں نےپی ٹی آئی کےوفدکوکہاآپ کی بات مان لیں گے۔