پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کی جانب سے قوم کوعید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایک سپاہی کیلئےعید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیناہے، اپنی قوم کی حفاظت، پیاروں سے دور رہنے اور عید کی خوشیوں میں مضمر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس پرمسرت موقع پر آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی غیرمتزلزل حوصلے پرغور کریں۔
قومی ہیروز کے حوصلے مسلح افواج اور پوری قوم دونوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان بہادروں اور ان کے خاندانوں کے ان کی قربانیوں کیلئے ہمیشہ شکرگزار ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ آئیے پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں، جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت اورخود مختاری یقینی بنانے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔