وفاقی حکومت نےعید الفطر کےموقع پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ریلوے مسافروں کیلئےکرایوں میں پچیس فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ریلوے کے مسافروں کیلئے 3 دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے،،رعایت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ریلوےحکام کےمطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی،جبکہ رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پرنہیں ہو گا۔