کوئٹہ کے علاقے کلی کتیر میں واقع مسجدی میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں 5 پولیس اہلکار شامل ہیں ، تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تعین جاری ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ جائے وقوعہ سے دھماکہ خیز مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہواہے ، دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی فائنل رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی جس کے آنے کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آ سکے گی ۔