اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرزکی چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابات روکنےکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے عائد اعترضات کو دور کر دیا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی سینیٹرزکی چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابات روکنےکی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات روکنےکی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیاہے ۔عدالت نے پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز کی الیکشنز روکنے کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق سینیٹ اراکین کی کل تعداد 96 ہے جس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے۔ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے 23 اراکین کی تعداد پوری نہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخواہ میں سینیٹ انتخاب ملتوی کئے ہیں۔ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ایوان کے اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کردیا جائے۔