محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
ڈاکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر بابر کا کہنا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو موسم خشک اور قدرے گرم رہے گا، جمعہ کی شام سے بارش کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جمعہ سے پیر تک بیشتر علاقوں میں بادل کھل کر برسیں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 9 سے 10 اپریل تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی اور پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نو سے 10 اپریل تک کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی، وسطی اضلاع میں دن میں موسم گرم رہے گا اور پارہ 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔