پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ریزرو ڈے کے لیے اے سی سی نے ہاں کر دیا
پی سی بی کی کوشش رنگ لے آئیں،بھارتی کرکٹ ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعددبار اعتراضات اٹھائے بارش کی پیشگوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کےحوالے سے تحفظات کا بھی اظہارکیا گیا۔ پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اب بلا آخر اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔
دس ستمبر کو پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے ہو گا دس ستمبرکو میچ مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا۔میچ وہی سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا تھا۔ اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈولڈ ہے۔