سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی انتہائی سستی ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خصوصی پینٹ کی مدد سے کسی بھی دیوار کو سولر پینل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سولر پینٹ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
لچکدار مٹیریل سے بنا سولر پینل کتنا فائدہ مند ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ میں روشنی کے حوالے سے حساس اربوں ذرات شامل ہوتے ہیں۔ سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار ادا کرتی ہے۔
سولر ایکشن الائنس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ سستی توانائی کے حصول کے لیے سولر پینٹ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ اسے فوٹو وولٹائک پینٹ بھی کہا جاتا ہے۔
سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں
جس دیوار پر سولر پینٹ کیا گیا ہو اس پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو وہ سولر پینلز کی طرح کام کرنے لگتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی توانائی حاصل کرنے کے لیے سرکٹ لگانا پڑتا ہے۔
سولر ایکشن الائنس نے بتایا ہے کہ امریکا کی یونیورسٹی آف بفیلو کے محققین نے روشنی کے حوالے سے ایسا حساس مٹیریل تیار کیا ہے جو سولر پینٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے ماہرین نے ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو بنیادی طور پر سولر وال پیپر کا کردار ادا کرے گا۔
پیپلزپارٹی نے 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا
اس مٹیریل کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو ایلان کریمر کہتے ہیں کہ سولر پینٹ کا بنیادی مقصد توانائی کے حصول کو انتہائی آسان بنانا ہے۔
سولر پینٹ کو تجارتی بنیاد پر کامیابی سے ہم کنار کرنے کی راہ میں بڑی دیوار یہ ہے کہ سولر پینلز سورج کی روشنی سے 20 فیصد کی حد تک توانائی کشید کرتے ہیں جبکہ سولر پینٹ اب تک 8 فیصد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ 10 فیصد پیداوار یقینی بنانے کی صورت میں سولر پینٹ بھی تجارتی پیمانے پر زیادہ آسانی سے قابلِ قبول ہوگا۔