راولپنڈی کی ڈولفن فورس کے اہلکار کے خلاف شادی شدہ خاتون سےمبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار نے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا، تصور نامی اہلکار نازیبا تصاویر اور ویڈیو پر بلیک میل کر کے 2لاکھ سے زائد رقم بٹورچکاہے، پولیس اہلکار جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانےکی دھمکیاں بھی دیتارہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں خاتون سے ڈولفن اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔مریم نوازشریف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائےاور ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔