وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گجرات میں معذور طالبہ سے سیکیورٹی گارڈ کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق افسوناک واقعہ گجرات کے نواحی علاقہ گلیانہ کے رفاعی سکول میں پیش آیا جہاں تیرہ سالہ معذور طالبہ کو سیکورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا، خبر سامنے آتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔۔نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آئی ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 60 سالہ عارف کے نام سے ہوئی ہے جس سے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔