وفاقی حکومت نے داسوحملہ،انکوائری رپورٹ پرچندافسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ داسو حملہ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا افسران نے فرائض میں غفلت برتی،ڈائریکٹرسیکیورٹی داسو پاور پراجیکٹ کےخلاف بھی کارروائی ہوگی،کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے پی کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اس کےعلاوہ آرپی او ہزارہ،ڈی پی اواپراورلوئرکوہستان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، ہم کسی کوامن وامان خراب نہیں کرنےدیں گے،افسران کیخلاف 15روز میں انضباطی کارروائی کی جائےگی۔
وفاقی وزیراطلاعات نےمزیدکہابھارت کیخلاف گارڈین کی اسٹوری تشویشناک ہے، بھارت کی طرف سےلوگوں کوقتل کروانے کاسلسلہ شروع ہوا،دفترخارجہ نےبھارتی وزیردفاع کےبیان کومستردکیااورمذمت کی،عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے،ملکی سالمیت پرہم کوئی آنچ نہیں آنےدیں گے،پاکستان خطےمیں امن کا خواہاں ہے۔
بانی پی ٹی آئی شاہانہ اندازمیں جیل کاٹ رہےہیں،بشری بی بی کو زہر دینے کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم کا بیان آچکا ایس کچھ نہیں۔