بابراعظم کے والد بیٹے کے کپتان بننے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے پیغام جاری کرتے ہوئے بیٹے کی تصویرلگائی اور ساتھ لکھا کہ سلام پاکستان ، اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اسکی حفاظت کرنے والا ہے، اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا اب پھربنایا، بابر اعظم نے ایک لفظ بھی نہ بولا نہ کوئی شکایت کی ، ہاں جب اس نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا کہ اب اللہ کے سپرد، اور اب مجھ سے اجازت لے کر کپتانی لی ، عاجز بندوں کے فرمانبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں، کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی خیر انکے سمجھ آنے یا نہ آنے سے کیا فرق پڑتا ہے، دعا ہے اللہ پاک راضی رہے، پاکستان زندہ باد۔