سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے علاج کے لیے پمز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا جبکہ سرجن ڈاکٹر ممتاز کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ میں کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اختر علی بندیشہ، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف شامل ہیں۔
میڈیکل بورڈ میں پلمونالوجسٹ ڈاکٹر اسرار اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر تاشفین بھی شامل ہیں۔
بورڈ چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ اور اپنی نگرانی میں علاج معالجہ کرے گا، انہیں گزشتہ روز پمز اسپتال کے کارڈیک سنٹر میں داخل کیا گیا تھا۔
چوہدری پرویز الٰہی کو دل، سانس،شوگر اور گردوں کی پرانی بیماری لاحق ہے جبکہ گرنے سے اُن کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔