سگریٹ،سیمنٹ ،شوگر اور کھاد کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فعال نہ ہونے پر وزیر اعظم نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔
آئی ایم ایف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہ کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی نظام کے مکمل اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی۔آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا تھا۔
کمیٹی سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی زیرسربراہی قائم کی گئی ہے، کمیٹی ایف بی آر کےٹریک اینڈ ٹریس نظام کے مکمل اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی۔
کمیٹی نظام کی ناکامی میں ایف بی آر افسران کےکردارکا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے الیکٹرانک سسٹم کی بجائے سٹیمپ سسٹم اور ونڈر کی استعداد کارپر بھی تحقیقات کرے گی۔
ممبران میں سی ای او پاکستان سنگل ونڈ،سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون اور ممبر ٹیکنالوجی سی ڈی اے شامل ہیں۔