سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا ،شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی آواز بنے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آج قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے بالآخر یہ تسلیم کیا گیا کہ ان کو عدالت سے انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا، وہ بھٹو وطن پرست راہنما تھے ۔انہوں نے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیئے بولنا سکھایا،
پاکستان میں’’ ایک فرد ایک ووٹ ‘‘ کا تصور متعارف کرایا،شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی آواز بنے۔شازیہ مری نے کہاکہ قائدِ عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر مظبوط کیا، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو فلسطین کی طاقتور آواز تھے۔ انہو نے کہاکہ وزیرِ اعظم ذولفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو پاکستان کچھ اور ہوتا، شہید بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔