بانی پی ٹی آئی عمران خان کی9مئی جلاوگھیراؤ کیسز میں عبوری ضمانتوں میں18 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلاو گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
عدالت نے عدالت کابانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے وڈیولنک پرحاضری مکمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئیندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرسےدلائل طلب کرلیے۔
قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 6 جون کی تاریخ مقرر کردی۔ ریمارکس دیے تمام ملزمان کی درخواست بریت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔