وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ ڈویژن نےوزیراعظم کی منظوری سے عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا،جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ہفتےمیں 5 روز کام والے سرکاری دفاتر میں عید پر 3 چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 5 روز کھلنے والےدفاتر میں10سے 12 اپریل تک عیدتعطیلات ہوں گی، ہفتےمیں 6 روز کُھلنے والے دفاتر عید پر 4 روزکیلئے بند ہوں گے،6 روزکام والےسرکاری دفاتر کیلئے 10سے 13اپریل تک بندرہیں گے۔